پنجاب بچوں کے تحفظ پر تقریباً اتنی رقم خرچ کرتا ہے جتنی گورنر ہاؤس کی دیکھ بھال پر خرچ ہوتی ہے
بزرگ شہریوں کے حقوق کے بل کے حوالے سے پنجاب سب سے پیچھے ہے
دسمبر 4, 2020
کیپٹن ترانہ سلیم-فخرِ پاکستان
فروری 15, 2021

پنجاب بچوں کے تحفظ پر تقریباً اتنی رقم خرچ کرتا ہے جتنی گورنر ہاؤس کی دیکھ بھال پر خرچ ہوتی ہے

پاکستان کی %40 سے زیادہ آبادی بچوں پر مشتمل ہے، 18 سال سے کم عمر افراد اب بھی حکومت کی اولین ترجیح نہیں ہیں، اس حقیقت کو بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختص بجٹ سے سمجھا جا سکتا ہے۔

پنجاب جو آبادی کے لحاظ سے نہ صرف ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے بلکہ وسائل کے لحاظ سے بھی سب سے زیادہ خوشحال ہے، نے 21-2020 کے لئے2.2 ٹریلین روپے کے بجٹ میں سے صرف 496 ملین روپے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے لئے مختص کیے گئے۔

سرچ فار جسٹس (سی ایس جے) سے تعلق رکھنے والے افتخار مبارک نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مختص کردہ بجٹ، 110 ملین سے زیادہ آبادی والے پنجاب کے بچوں کے تحفظ کے لئے کافی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بجٹ ان بے سہارا اور نظرانداز شدہ بچوں کے لئے مختص کیا گیا تھا جو مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے گھروں سے بھاگتے ہیں اور سڑکوں پر بھیک مانگنا شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت کو ایسے انسٹی ٹیوٹس قائم کرنے چاہئیں جو ان بچوں کو رہائش، کھانا، تعلیم اور مفت دوائی مہیا کرسکیں جن کے والدین ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ڈبلیو بی اپنے معمولی بجٹ کے ساتھ کچھ ایسے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے، اپنے گھروں میں رہنے والے غیر محفوظ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے کوئی اقدامات یا وسائل نہیں ہیں۔وہ تعلیم، صحت اور تحفظ سے محروم ہیں اور مار پیٹ کھانے اور مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

مبارک کے مطابق اگر گھروں میں بچوں کو ان کے والدین ماریں پیٹیں تو ان کے تحفظ کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔ مزید برآں انہوں نے پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجو کیشن ایکٹ 2014 کو اپنی حقیقی روح کے مطابق نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ قانون صوبے میں بچوں کے لئے مفت تعلیم کی ہدایت کرتا ہے۔

صوبے کے بجٹ کے اعدادوشمار کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پنجاب اسمبلی کے لئے 1537 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ گورنر ہاؤس کی دیکھ بھال اور تنخواہوں کے لئے 490 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ کے دفتر کے لئے 859 ملین روپے اور تعلقات عامہ کے لئے 983 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Category: آٹھ پنجاب |

Comments

All comments will be moderated, and comments deemed uninformative or inappropriate may not be published. Comments posted herein do not in any way reflect the views and opinions of the Network.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے